اردوان روسی عوام کی حمایت میں سامنے آگئے

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس یوکرین جنگ کے دوران مغربی میڈیا کیجانب سے روسی عوام، فنون لطیفہ، اسکالرز کے خلاف پراپیگنڈا مہم پر سخت تنقید کی ہے، انہوں نے مغربی اداروں اور میڈیا کے رویہ کو فسطائی طرز عمل قرار دیا ہے۔
اردوان نے ان خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جس طرح ترکی یوکرین کو اکیلا ہیں چھوڑے گا اسی طرح روسی عوام ، ادب، طلبا یا فنکاروں کے خلاف وچ ہنٹ کی بھی مذمت کی جائے گی۔
اردوان نے موقع پر یوکرین سے فرار ہونے والے پناہ گزینوں میں کچھ افریقی ، ایشیائی پاشندوں کو یورپی بارڈروں پر روکے جانے کی بھی مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ ایسی ذہنیت جو مظلوموں کے ساتھ انکے مذہب ، قومیت یا جلد کی رنگت کی بنیادپر امتیازی سلوک کرے اسکا انسانیت یا تہذیب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More