استنبول(پاک ترک نیوز ) استقلال سٹریٹ بم حملے میں مدد کرنے والے PKK کے ایک دہشتگرد حسام کو شام سے گرفتار کرلیا گیا ۔ دہشت گرد تنظیم پی کے کے رکن حسام کو شام کے قصبے عزیز سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق حسام PKK کا کارندہ ہے جو کہ ایک سال قبل استنبول آیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسام نے دہشت گرد حملے کے الزام میں گرفتار شامی خاتون احلام البشیر کی مدد بھی کی تھی۔ استبول دھماکے کے بعد حسام پولیس کو چکما دے کر شام فرار ہو گیا تھا۔حسام کو مزید تفتیش کےلیے استنبول منتقل کیا جا رہا ہے۔
13 نومبر کو استنبول کے مشہور استقلال سٹریٹ میں دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ترک سیکیورٹی حکام حملہ کے بعد 50 سے زائد افراد کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے چکی ہے۔