الجزیرہ کی شہید صحافی شیریں ابوعاقلہ کے تابوت کو اسرائیلی فوج نے گرا دیا

یروشلم (پاک ترک نیوز) الجزیرہ کی شہید خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے تابوت لے جانے والے جلوس پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا جس کے باعث تابوت زمین پر گر گیا ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر دنیا بھر کے لوگ غصے کا اظہار کر رہے ہیں جس میں اسرائیلی فورسز میت کی بے حرمتی کر رہی ہے۔


یروشلم میں قابض اسرائیلی فوج آخری رسومات کیلئے صحافی شیریں ابو عاقلہ کا تابوت لے جانے والے جلوس پر ٹوٹ پڑی جس کے باعث بھگدڑ مچنے سے میت سمیت تابوت زمین پر گرگیا۔
جلوس کے شرکا نے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظاہرین کی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔
دو روز قبل اسرائیلی فورسز نے شیریں ابو عاقلہ کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ صحافی شیریں کو رپورٹنگ کے دوران گولی لگی، زخمی حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔
الجزیرہ ٹی وی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے شیریں کو اس وقت سر میں گولی ماری جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More