واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی تاریخ میں پہلی بار ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظورکر لیا گیا۔ڈیموکریٹس نے 219 وو ٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی حمایت کی جبکہ ری پبلکنز نے 212 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی مخالفت کی۔
اس بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کو مانیٹر کرے گا، لیکن اس سے قبل بل کو قانون بنانے کیلئے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔
یہ اقدام اس لئے کیا گیا جب گزشتہ ماہ امریکی کانگریس کے مسلمان ارکان نے رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی رکن لورین بوبرٹ کی مذمت کی تھی جن کے اسلاموفوبیا پر مبنی ریمارکس منظرعام پر آئے تھے۔
The passage of this legislation in the House of Representatives is a huge milestone for Muslims around the world and a powerful signal that Islamophobia cannot be tolerated anywhere.
Standing up against bigotry might expose one to attacks but we shouldn’t coward. Stand tall. ✊???? https://t.co/e51Ao9NapV
— Ilhan Omar (@IlhanMN) December 15, 2021
رکن کانگریس الہان عمرکا کہنا ہے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کا منظورہونا مسلمانوں کیلئے سنگ میل ہے۔ یہ امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بڑی خبر ہے۔ انہوں نے کہا بل سے یہ پیغام گیا کہ اب اسلاموفوبیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا.رکن کانگریس نے کہا کہ تعصب کے خلاف کھڑا ہونا کسی کو حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے لیکن ہمیں بزدل نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں بلند کھڑے رہنا ہے۔
بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کو مانیٹر کرے گا، لیکن اس سے پہلے بل کو قانون بنانے کے لیے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔