امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔ مزید 15 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سان انتونیو کے فائر چیف چارلس ہڈ کا کہنا ہے کہ گاڑی کو اس کا ڈرائیور چھوڑ کرغائب ہو گیا تھا اور اس میں کوئی ایئرکنڈیشن کام نہیں کر رہا تھا اور نہ اس کے اندر پینے کا پانی موجود تھا۔
ٹیکساس میں سان انتونیو کا علاقہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور انسانی سمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ ہے۔
تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تمام افراد ممکنہ طورپر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More