آسٹریلیا کیخلاف سیریز ،قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا کل سے آغاز

لاہور( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے دورے پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کیمپ 22فروری تک جاری رہے گا ۔کیمپ میں سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹرز کو بیٹنگ کے گر سکھائیں گے جبکہ 23فروری کو کھلاڑی اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔
کھلاڑی تین روز قرنطینہ کے بعد 27فروری کو اسلام آباد میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ 7میں شامل کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے بعد 3روزہ آئیسولیشن میں گزاریں جبکہ فائنل کھیلنے والے کھلاڑی 28فرویر کو براہ راست بائیو سکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے ۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم سڈنی میں آئیسویشن کے بعد چارٹرڈطیارہے کے ذریعے 27فروری کو اسلام آباد پہنچے گی اور ایک روزہ قرنطینہ کے بعد راولپنڈی سٹیڈیم میں اپنی پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More