اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف بھی اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی۔
عدم اعتماد کی تحریک پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت 126اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں جبکہ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر 119ارکان کے دستخط ہیں۔
پی پی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی اور مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی رانا مشہود،میاں نصیر اور دیگر اراکین نے وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم کی قرارداد اسمبلی میں جمع کروائی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو عدم اعتماد کی تحریک کے بارے میں آگاہ کردیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ قانونی ضابطے اور اسمبلی قواعد پر مکمل عمل ہو گا۔ عدم اعتماد کی تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی
عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے اور 14 دن میں سپیکر پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More