لاہور(پاک ترک نیوز) این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 7کے دوسرے مرحلے میں لاہور میں ہونے والے میچز میں 50فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دیدی ہے ۔ 16فروری سے 100فیصد شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کر سکیں گے۔میچز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد ہی سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔
شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز میں کرکٹ فینز کھل کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے این سی او سی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق 15 فروری تک 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 16 فروری کے بعد سٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے بغیر ویکسین لگوائے بچوں کو بھی سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔
سابقہ پوسٹ