بابر اور رضوان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی ہے ۔ جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے مارکرم تیسرے اور انڈیا کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بائولرز میں تبریز شمسی پہلے اور ہیزل ووڈکا دوسرا نمبر ہے۔ بائولنگ میں پاکستان کے شاداب خان کا آٹھواں نمبر ہے۔
چھوٹے فارمیٹ کی آل رائونڈر کارکردگی میں محمد نبی کا پہلا شکیب الحسن کا دوسرے اور معین علی کا تیسرا نمبر ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More