ترکش لیرا ۔ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آگیا

استنبول (پاک ترک نیوز)امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا کی قدر میں کمی کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور پیر کے روز نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 13.74لیرا فی ڈالر پرآ گیا۔
تر کی کی معیشت میں تنزلی کے اثرات ڈالر کے مقابلے میں ترک کرنسی کی قدر میں کمی کی صورت میں ظاہر ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔اور جمعہ کے روزنیا ریکارڈ بناتے ہوئے 14 لیرا فی ڈالر پر پہنچنے کے بعد اب مزید کمی کا شکار ہوکر 13.74لیرا پر آ گیا ہے
ترک حکومت کی جانب سے اپنی کرنسی کو استحکام دینے کے لئے وزیر خزانہ کی تبدیکی سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں ۔ مگر تاحال نہ تو 21 فیصدکی افراط زر کی شرح میں کمی آسکی ہے اور نہ ہی کرنسی میں کمی کا سلسلہ تھم سکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More