ترکیہ روس کو امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد نہیں دے گا

انقرہ(پاک ترک نیوز)
انقرہ نے واشنگٹن کو یقین دلا یا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کی خلاف وزری نہیں کی جائے گی ۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق نائب وزیر خزانہ یونس ایلیتاش نے امریکی نائب سیکرٹری خزانہ سے اس معاملے پر تفصیلا گفتگو میں یہ یقین دہانی کروائی۔
ترک عہدیدار نے گفتگو کے دوران کہا کہ ترکی کے یوکرین اور روس دونوں سے گہرے اقتصادی اور سیاسی تعلقات ہیں اسلیے انقرہ ماسکو کے خلاف یکطرفہ پابندیون میں شامل نہیں ہو گا۔ لیکن انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ ترکیہ کسی بھی شخص یا ادارے کو روس پر پابندیوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے جنگ کے خاتمے اور علاقائی امن و استحکام کیلئے سب سے زیادہ کوششیں کیں۔ یہ گفتگو اس وقت سامنے آئی جب امریکی اہلکاروں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ روسی ادارے اور افراد مغربی پابندیوں سے بچنے کیلئے ترکیہ کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکہ روس کے خلاف ترکیہ سے تعاون طلب کرتا رہا ہے لیکن انقرہ نے ماسکو پریکطرفہ پابندیاں لگانے سے انکار کیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طر ف سے پابندیوں کا فیصلہ ہوتا تو ان پر عمل کیا جاتا ۔
ترکیہ اور روس نے حال ہی میں دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے د رمیان تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہو اہے ۔ اردوان اور روسی صدر پیوٹن نے حال ہیں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اپنی قومی کرنسیوں تجارت کرنے پر اتفاق کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More