ترکی ، پاکستان اور ملائشیا کی اسلاموفوبیا کے خلاف مہم کی تعریف

استنبول(پاک ترک نیوز)
استنبول میں اسلاموفوبیا پر منعقد کی جانے والی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان ، ملائشیا اور ترکی کی جانب سے اسلاموفوبیا اور مسلم مخالف جرائم کی لعنت کے خلا ف انتھک کاوشوں کی تعریف کی ہے۔
ترکی کے نائب وزیر انصاف نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے مل کر کام کرنے، باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر فلسطینی علاقوں پر قبضے، میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر بھی بات کی گئی۔ شرکا نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اس حوالےسے جلد اقدامات اٹھائے جائیں اس سے پہلے کہ حالات مزید خراب ہوجائیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More