ترکی جدید ٹیکنالوجی میں خود کفالت کی راہ پر

(انقرہ، پاک ترک نیوز)
ترکی ٹیکنالوجی اور جدید صنعتوں کے میدان میں ایک اہم ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ ترکی کا نیشنل ٹیکنالوجی وژن ترکی کو جلد اس شعبے میں ایک ملک بننے کا روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔ صدر اردوان کی قیادت میں ترکی اس میدان مین ترقی کو اہم قومی جدوجہد سمجھتا ہے۔
انقرہ میں یہ احساس پایا جاتا ہےکہ موجودہ دور میں ایک عظیم اور طاقتور ترکی کا خواب اقتصادی اور تکنیکی اعتبار سے ترقی کیے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔یہ اندازے کے مطابق ترکی 50ارب ڈالر کی ٹیک امپورٹس کرتا ہے ، موجودہ وژن ترکی کو قیمتی زر مبادلہ بچانے میں مدد دے رہا ہے۔
ترکی گزشتہ پندرہ برس سے ایک ایسا کاروباری ماحول فراہم کرنے کی سعی کر رہا ہے جو عالمی معیار کی سروسز اور مصنوعات کی تیاری کیلئے ضروری ہے۔ اس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ ترکی ٹیکنالوجی کی میدان میں تحقیق اور جدت طرازی کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
اسکے علاوہ ترکی اپنے خلائی پروگرام پر بھی کامیابی سے گامزن ہے۔ترکی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے علاوہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی پر بھی زور و شور سے کام کر رہا ہے۔اس برس ترکی مقامی طور پر تیار کی گئی بہت سی مصنوعات متعارف کروائے گا۔ اگر ترکی ان میدان میں طے کردہ اہداف کو بروقت حاصل کر لیتا ہے تو رواں دہائی میں جہاں معاشی اعتبار سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے وہیں ترکی کا اثر ورسوخ خطے کے ممالک میں بڑھے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More