13 جون تک ترک شہریت لیں ، ڈیڑھ لاکھ ڈالر بچائیں ، ڈیڈلائن آگئی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی میں سرمایہ کاری کی بنیاد پر شہریت لینے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈھائی لاکھ ڈالر تک سرمایہ کاری کرکے ترک شہریت لینے کی تاریخ 13 جون تک مقرر کردی گئی ہے ۔
ترک حکومت کی جانب سے غیر ملکیو ں کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے شہریت لینے کی سہولت کئی سال میسر رہی لیکن پچھلے ماہ غیرملکیوں کی بڑی تعداد کے شہریت حاصل کرنے کے بعد ترک حکومت نے سرمایہ کاری کی رقم میں اضافہ کردیا اور اسے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر سے بڑھا کر چار لاکھ امریکی ڈالر کردیا۔
لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ 13 جون 2022 تک ترک شہریت کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ چارلاکھ ڈالر کی بجائے ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کرکے ہی اس کے اہل بن سکتے ہیں ۔ یعنی 13 جون 2022 تک آپ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی بچت کرسکتے ہیں اور عظیم ملک ترکی کے شہری بن کر دنیا بھر میں گھوم سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ترک حکومت نے استنبول اور انقرہ سمیت 30 صوبوں میں رہائشی پرمٹ کے لیے بھی سرمایہ کاری کی رقم بڑھا کر کم ازکم 75 ہزار ڈالر کردی ہے جبکہ باقی صوبوں میں اگر آپ گھر یا اپارٹمنٹ خریدتے ہیں تو اس کی مالیت کم ازکم 50 ہزارڈالر ہوگی تو ہی آپ رہائشی پرمٹ حاصل کرسکیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More