ترکی میں تیل کی تلاش کی کوششیں تیز

(پاک ترک نیوز)
جنوبی کوریا سے ترکی کیلئے چوتھا آف شور ڈرلنگ جہاز روانہ ہوچکا ہے، یہ جدید جہاز بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں توانائی کی تلاش کیلئے تین دیگر جہازوں کے ساتھ شامل ہوگا۔
کوبالٹ ایکسپلورر نامی یہ جہاز چھتیس سو میٹر کی گہرائی میں چل سکتا ہےاور اسکی اونچائی1.4میٹر ہے۔ اس میں عملے کے 200افراد رہ سکتے ہیں۔
ترکی مشرقی بحیر روم کے کچھ حصوں میں توانائی کے ذخائر تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہےتاہم یہ متنازع علاقہ ہے کیوں اس پر یونان اور قبرص کا دعویٰ ہے۔ یونان ، قبرص اور یورپی یونین کی جانب سے اس علاقے میں ترکی ڈرلنگ پر بارہا احتجاج کیا گیا ہے۔ لیکن ترک صدر اروان نے اس معاملے پر پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More