ترکی: کرفیو کی خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کرنے کا فیصلہ

ترک وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جمعہ کی رات 9 بجے جو کرفیو نافذ کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے لئے جمعہ کی رات 9 بجے سے شروع ہونے والا کرفیو پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر ملکی بھی کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کا رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر کے اسے فوری اس کے ملک ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر روز کورونا وائرس کے نئے کسیز کی تعداد 60 ہزار سے 62 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات بھی بڑھ رہی ہے۔

استنبول سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے لئے پابندیاں سخت کر دی ہیں۔ ریسٹورنٹس اور کیفیز ایک بار پھر بند کر دییے گئے ہیں اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More