ترکی: 11 ماہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد

ترکی نے گیارہ ماہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی۔
ترک وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے 2019 کے مقابلے میں جنوری سے نومبر تک غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 72 فیصد کمی آئی۔ گذشتہ سال 4 کروڑ 29 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ترکی کی سیر کی تھی۔
استنبول غیر ملکی سیاحوں کے لئے پُرکشش رہا۔ جنوری سے نومبر کے دوران 46 لاکھ غیر ملکی سیاح استنبول آئے۔
مشرقی بحیرہ روم کا ساحلی شہر انطالیہ دوسرے نمبر پر رہا اور مجموعی طور پر 32 لاکھ غیر ملکی سیاح یہاں آئے۔
بلغاریہ اور یونان کے ترک سرحدی علاقے ایدرین نے 16 لاکھ 80 ہزار غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی۔
غیر ملکی سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد روسی سیاحوں کی رہی۔ 17 فیصد یعنی 20 لاکھ روسی سیاح ترکی سیر کے لئے آئے۔ دوسرے نمبر پر بلغاریہ، جرمنی تیسرے، یوکرین چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر رہا۔
نومبر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 33 پزار 991 غیر ملکی سیاح آئے۔ گذشتہ سال نومبر میں 22 لاکھ سیاحوں نے ترکی کا رخ کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More