بیروت (پاک ترک نیوز)جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے ایک گروپ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور ان سے ذاتی اورسرکاری سامان چرا لیا۔
جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2006 میں لڑی جانے والی جنگ کے بعد علاقے میںاقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی گئی تھی جس یونی فل کہا جاتا ہے۔اور اسکے ساتھ ایسے واقعات کا رونما ہونا کوئی اچنبے کی بات نہیں
حالیہ واقعے کے بعد یونی فل کی جانب سے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس افسوس ناک واقعہ کی جلد اور مکمل طور پر تحقیقات کریں، اور ذمہ دار تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ یونی فل کی میڈیا ترجمان کنڈیس آرڈیل نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ حملہ منگل کی رات جنوبی قصبےبنت جبیل کے علاقے میں ہوا جبکہ یونی فل کے اہلکار لبنانی فوج کے دستوں کے ساتھ مشترکہ گشت کے لئےاکٹھا ہونے کے مقام کی طرف جارہے تھے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال کے آخر میں جنوبی لبنان میں امن دستوں کے ساتھ ایک ایسے ہی واقعے کی لبنان کی وزارت خارجہ نے مذمت کی تھی۔