جوبائیڈن کا بیان ،امریکی سفیر ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب

کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جوہری اثاثے کے بیان کے بعد وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو آفیشل ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کئی ممالک کے بارے میں بات کی اور اس دوران پاکستان کے حوالے سے بھی بیان دیا جس پر میری وزیراعظم سے بات ہوئی ہے اور ہم نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ایک سرکاری ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کے بیان پر حیران ہوں۔امریکی سفیر سے بائیڈن کے بیان پر موقف لیں گے۔امریکی سفیر سےتحفظات پر بات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More