جونی بیرسٹو نے شاہد آفریدی کا 17سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

لندن(پاک ترک نیوز) انگلش بلے باز جونی بیرسٹو نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا 17سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔انگلش بلےباز جونی بیرسٹو نے ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف غیر متوقع فتح سے ہمکنار کیا تھا۔


جونی بیرسٹو نے 77 گیندوں میں سنچری سکور کی اور ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن میں صرف 78 گیندوں میں سنچری اسکور کی تھی۔
انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 72 اوورز میں 299 رنز درکار تھے تو بیرسٹو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 92 گیندوں پر اپنی 136 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
اس میچ میں انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 650 وکٹیں لینے کا سنگ میل بھی عبور کیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More