اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹےگی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔یہ حکومت بیرونی سازش سے چور دروازے سے بنیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے کا دوبارہ بےدریغ استعمال شروع ہوچکا ہے۔ حکومت سنبھالی نہیں جارہی یہ این آر او ٹو لینے آئے ہیں۔