دنیا کا امیر ترین آدمی بھی مہنگائی سے پریشان

لاہور(پاک ترک نیوز) ویسے تو مہنگائی سے غریب آدمی پریشان ہوتا ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دنیا کا امیر ترین انسان بھی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہوا۔
ایک ویب سائٹ کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے نے دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسلک کو بھی مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔
ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے افراط زر کی وجہ سے سٹار لنک کی خدمات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔ کمپنی نے اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی ماہانہ سبکرپشن فیس میں اضافہ کردیا ۔کمپنی نے مئی سے سبسکرپشن فیس 99ڈالر سے بڑھا کر 110ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کمپن نے سبسکرپشن اور ڈش ہارڈ ویئر کی قیمتوں میں اضافے کی بابت صارفین کو بذریعہ ای میل آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

اسپیس ایکس نے ماہانہ سبسکرپشن فیس کے علاوہ اسٹار لنک سیٹلائٹس سے جوڑنے والے ڈش اور دیگر ہارڈ ویئرکی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے جس کے بعد نئے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز حاصل کرنے کے لیے 100 ڈالر کی اضافی ادائیگی کرنی پڑے گی۔
اس سے قبل نئے کنکشن کے لیے استعمال کنندگان کو 499 ڈالرز دے کر اسٹار لنک ڈش کو خریدنا پڑتا تھا تاہم اب اس کے لیے 599 ڈالرز ادا کرنے پڑیں گے، تاہم ایسے صارفین جو پہلے ہی آرڈر کر چکے ہیں جو اب 499 کی جگہ 549 ڈالرز ادا کریں گے۔
ایلون مسک نے اس ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے لاجسٹک اور خام مال کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے، اور اسپیس ایکس کی کوریج اور استعداد کارمیں اضافے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More