دوحہ میں قطر ، ترکی مذاکرات

دوحہ(پاک ترک نیوز)
دوحہ ترکی اور قطر کے درمیان مذاکراتی سیشن کی میزبانی کر رہا ہے جہاں دونوں ممالک کے وفود نے دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بات چیت میں قطر کے معاون وزیر خارجہ برائے علاقائی امور محمد بن عبدالعزیز صالح اور ترک ایلچی مصطفیٰ گوکسو شریک ہوئے۔

مذاکرات کے بعد ترک سفارت خانے نے ٹویٹ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکی اور قطر مل کر کام کرتے رہے ہیںگے۔ترکی اور قطر کے تعلقات میں قریبی تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر اعلیٰ ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ مذاکرات کا موجودہ دور ترک صدر کے دورہ ابوظہبی کے بعد منعقد ہوا ہے۔ ترکی نے قطر کی خلیجی ممالک کے کی جانب سے ناکہ بندی کے بعد حمایت میں اضافہ کر دیا تھاجبکہ قطر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More