دورہ نیدر لینڈز ، قومی ٹیم کی تیاریوں میں بارش حائل ہو گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدر لینڈز کی تیاریوں میں بارش نے خلل ڈال دیا ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل دو روز سے جاری بارش کے باعث کھلاڑیوں کو آئوٹ ڈور ٹریننگ کا وقت نہ مل سکا ۔
منتخب اسکواڈ اور ایشیا کپ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے اضافی کرکٹرز نے جمعے کو لاہور میں رپورٹ کردی تھی، ہفتے کو قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن اور اتوار کو پاکستان شاہینز سے میچ شیڈول کیا گیا، پہلے روز بارش کی وجہ سے کرکٹرز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس تک محدود رہے۔
یاد رہے کہ دورہ نیدرلینڈز میں پاکستان کو 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنا ہیں۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق بارش کے باعث آج ری شیڈول کیا جانے والا پاکستان شاہینز کے خلاف میچ ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے، دونوں پریکٹس میچز اب 10 اور 11 اگست کو ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے،کرکٹرز پیر کو دوپہر 2 سے ساڑھے 6 بجے تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گے۔
قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے روٹرڈیم روانہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More