رانا ثنا اللہ کی وارنٹ منسوخی کیلئے درخواست دائر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وارنٹ منسوخی کیلئے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےجاری وارنٹ میں فیصل آباد کا ایڈریس ہے۔رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں ۔وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن ٹیم نے غلط بیانی سے حاصل کیے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ وزیرداخلہ ہیں جو کہیں بھی جان بوجھ کر روپوش نہیں۔تفتیشی افسرنے رپورٹ میں کہاکہ رانا ثنا اللہ روپوش ہیں جو درست نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وارنٹ گرفتاری آرڈر واپس لے کر تفتیشی افسر کو ضمانتی مچلکے وصول کرنیکا حکم دیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More