روسی افواج کیف سے پسپائی اختیار کررہی ہیں:یوکرینی جنرل اسٹاف

کیف(پاک ترک نیوز)
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے نے کہا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے کیف اور چرنیہو کے علاقوں سے انخلا جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج یوکرینی دار الحکومت کیف کا محاصرہ کرنے کا کام پورا نہیں کرسکی اور ممکنہ طور پر وہ انے فوجیوں کو ملک کے مشرق میں مرکوز کردے گی۔
فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے جاری کیے گئے بیان مین کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے ڈونیسٹک میں اپنے حلے جاری رکھے ہوئے ہیں اورکریمنا ، ماریوپول کے علاقوں میں فضائی اور مزائل حملے جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ روسی فوج نے لوہانسک کے علاقے اور ماریوپول شہر میں پوپاستا  اور روبیز نے کی بستیوں کا کنٹرول حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کردی ہے۔
و

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More