روس نے جدید الیکٹرک کروزر جہاز کی تیاری مکمل کر لی

ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس نے لینن گراڈ ریجن میں زیر تعمیر برقی جڑواں ہول مسافر بردار جہاز، جسے ایکو کروزرکا نام دیا گیا ہےکی تعمیر مکمل ہونے پر اسے پانی میں اتارنےکے بعد جانچ پڑتال کے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے
روسی وزارت صنعت کے پیر کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق مسافر جہاز کی گنجائش 130 افراد ہے۔ کروز موڈ میں رینج 180 کلومیٹر تک ہے جس کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔بجلی سے چلنے والے اس جہاز کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
وزیر صنعت ڈینس مانتوروف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوسرا واٹر کرافٹ ماڈل اس سال کے آخر تک شروع کرنے کا منصوبہ ہے اور 2023 میں مزید کئی ماڈلز کی توقع ہے۔
ایکو کروزر الیکٹرک ویسل پروجیکٹ کی منفرد خصوصیت جدید ٹیکنالوجیز، اعلی کارکردگی والی موٹرز، آپٹمائزڈ ہل لائنز، ایک اعلیٰ کارکردگی والا بیٹری سسٹم اور ایک جدید الیکٹرانک کنٹرول سسٹم اور اسٹیٹس مانیٹرنگ نیٹ ورک کا مجموعہ ہے۔ ایکو کروزرمانیٹرنگ سسٹم آن لائن کو یکجا کرنے کو قابل بناتا ہے۔ جہاز کا ڈیزائن ماحول دوست ہونے کے علاوہ جدید آپریشنل ضروریات کے مطابق بنایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More