روس کے یوکرین پر بڑے حملے کا کوئی امکان نہیں

کیف (پاک ترک نیوز)یوکرین کےقومی دفاع اور سلامتی کونسل کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر کسی بڑے حملے کا کوئی فوری امکان نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس حوالے سے دی جارہی تاریخوں کی تصدیق کی جا سکتی۔ تاہم یوکرین کی افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
اولیکسی ڈینیلوف نےگذشتہ روز یوکرینی پریس کو بتایا کہ وہ اپنی سرزمین پر ہونے والی پیش رفت اور خطرات سے آگاہ ہیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ڈینیلوف نے کہا کہ وہ 16 یا 17 فروری کو روس کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے کی پیش گوئی نہیں کرسکتے۔تاہم انہوں نے زور دیا کہ یوکرین کسی بھی قسم کے حملے کے لیے تیار ہے۔کیونکہ اندیشہ ہے کہ روسی فریق اشتعال انگیزی کر سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More