نیو یارک (پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ کے اثرات امریکہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح میں 7.9فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو امریکی تاریخ میں ریکارڈ ہے ۔امریکہ میں مہنگائی میں تیز ترین اضافہ یوکرین جنگ کے بعد ہوا ہے۔
ماسکو کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیوں کے نتیجے میں پٹرول کے ساتھ ساتھ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ چالیس سال میں ہونے والی مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ توانائی اور خوراک کی طویل عرصے تک جاری رہنے والی ترسیل میں رکاوٹوں کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔