روس یوکرین جنگ نے فٹبال کی دنیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) روس یوکرین جنگ نے جہاں بہت سے شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں کھیلوں کی دنیا بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی ہے ۔معروف انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے روسی مالک نے کلب کو بیچنے کا اعلان کردیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل ہے تاہم کلب کے بہترین مفاد میں ہر قدم اٹھایا جائے گا۔کلب بیچنے سے ملنے والی رقم روس یوکرین جنگ کے متاثرین کی مدد کیلئے خرچ کی جائے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے کلب کی فروخت کیلئے جمعے کی آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔
یہ قدم بظاہر یوکرین پر روسی حملے کے بعد کلب کو برطانوی حکومت کی طرف سے عائد کردہ کسی بھی پابندی سے بچانے کے لیے اٹھا یا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More