کرائسٹ چرچ(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سہ ملکی ٹی 20ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شاہینوں نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دیدی۔
پہلے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنا ئے وکٹ پر اوپنر محمد رضوان 78 رنز اور محمد نواز 6 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کے اوپنر مہدی حسن 10 رنز پر محمد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبیر رحمان کو فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔
محمد نواز نے 13 ویں اوور میں بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کیا جس کے بعد محمد نواز اگلی ہی گیند پر پاکستان کے لیے مصدق حسین کی چوتھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، پانچویں وکٹ فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اور چھٹی وکٹ نائب کپتان شاداب خان نے لی۔
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم جونیئر نے لیں انہوں نے چار اوورز میں 24 سکور دیتے ہوئے تین بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔