راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کوسیاسی اکھاڑا بنانا فوج کوسیاست میں دھکیلنے کی سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 31مئی سے پہلے فیصلہ کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے۔ الیکشن کرانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کوجلد فائنل کریں۔ اکتیس مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی اسی طرح فیصلوں میں تاخیرمزید تباہی لائے گی۔آج وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں 16 ارب کے کرپشن کیس میں عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں اورمرکز میں ایک ووٹ سے لنگڑی لولی حکومت ہے۔
شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل(این ایس سی) کوسیاسی اکھاڑا بنانا فوج کوسیاست میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پر ہی ملک کے دفاع اورآزاد خارجہ پالیسی کا دارومدار ہے۔ ملکی اورغیرملکی طاقتیں زمینی حقائق سے بے خبرہیں۔توقع ہے کہ کسی بھی دن نگراں حکومت کے قیام اورنئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوسکتا ہے۔اس پرپس پردہ کام شروع ہوچکا ہے۔
سابقہ پوسٹ