انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی نے شمالی شام میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول بعض علاقوں کو شامی حکومت پر عائد پابندیوں سے مستثنیٰ کرنے کے امریکی اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے دہشت گرد گروپوںوائی پی جی اور پی کے کےکو وائٹ واش کرنا چاہتا ہے۔
جمعہ کے روزوزیر خارجہ چاوش اولونے کانگو کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کرسٹوف لوٹنڈولا اپالا کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ دہشت گرد گروپ کو "قانونی حیثیت دینے کی کوشش” ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام متنازعہ ہے او ر اس میں معروضی معیار کا فقدان ہے۔
وائی پی جی، جو کہ دہشت گرد پی کے کےکی شامی شاخ ہے اور امریکی حمایت سے شمال مشرقی شام کے بڑے حصے پر قابض ہے۔