عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی، یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور نشوونما پروگرام کے لیے بھی خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طورپر مجموعی طورپرتقریباً 2 ارب ڈالرکی رقم جاری کی جا چکی ہے، پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرقرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More