عالمی جنگ کے امکانات بڑھ گئے: امریکی جنرل

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
اعلیٰ امریکی فوجی افسر نے کانگریس کو بتایا ہے کہ دنیا مزید غیر مستحکم ہوتی جارہی ہے اور کسی بڑے عالمی تنازعے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کانگریس کے ایوان زیریں کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ جنرل مارک ملی اور وزیر دفاع آسٹن نے کہا کہ روس اور چین دونوں کی طرف سے خطرات اہم ہیں، کمیٹی کی سماعت میں انہوں نے یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکی نقطہ نظر اور یوکرین کو امریکی ہتھیار بھیجنے کے فیصلے کا دفاع کیا گیا ۔
جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ یورپ اور شاید دنیا کے امن و سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ، یوکرین پر حملہ سے عالمی امن و استحکام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
ملی نے مزید کہا کہ اب ہم دو عالمی طاقتوں کا سامنا کر رہے ہیں، چین اور روس، ہر ایک کے پاس عسکری صلاحیتیں ہیں اور دونوں موجودہ عالمی نظام کے بنیادی اصولوں کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More