عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 380ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) امریکی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ روس پر عائد پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 380ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی بینک جے پی مورگن کےتجزیہ نگاروں کو خدشہ ہے کہ اگر روس نے امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف جوائی کارروائی کی اور خام تیل کی پیداوار میں کمی کردی تو عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 380تک پہنچ سکتی ہے ۔
امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے ،اگر پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پیداوار میں 30لاکھ بیرل کمی لندن میں خام تیل کی قیمتوں کو 190ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More