اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کیلئے کام کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا۔
قبل ازیں محکمہ داخلہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لئے صرف لیٹر ہی جاری کرسکی تھی جبکہ آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد دو ہفتوں کیلئے چھٹی پر چلے گئے ہوئے ہیں۔
جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے۔حملے کو 12 روز سے زائد گزر جانے کے باوجود گرفتار ملزم کو مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا ہے۔
اگلی پوسٹ