عمران خان کا وزیراعظم ہائوس جاتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا دورہ ،بچوں سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے وزیر اعظم ہائوس جاتے ہوئے کرکٹ گرائونڈ کا جائزہ لیا۔ گرائونڈ میں کرکٹ کھیلتے بچوں سے ملاقات بھی کی۔ بچوں نے وزیراعظم کا اپنے قریب دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔


تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
عمران خان نے گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات جاری کیں اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔وزیراعظم نے بچوں سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More