فرانس ،یہود مخالف بیان کے الزام پرمسجد 6ماہ کیلئے بند

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس کے شہر کین میں یہود مخالف بیان کے الزام میں ایک مسجد کو 6ماہ کیلئے بند کردیا گیا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن کا کہنا ہے کہ کین کی مسجد کو یہود مخالف بیانات دینے پر بند کیا گیا ہے۔ مسجد نے حکومت کی جانب سے کالعدم کی گئی دو تنظیموں کی حمایت کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔
دو ہفتے قبل پیرس کے شمالی علاقے میں امام مسجد کے خطبے کو بنیاد پرست قراردے مسجد کو 6 ماہ کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔2020 میں فرانس کے ایک اسکول میں طالب علموں کے سامنے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کا سر قلم کردیا گیا تھا جس کے بعد فرانسیسی صدر نے اس واقعے اور اسی سے متعلق دیگرحملوں کے خلاف فرانسیسی سیکولرازم کی کھل کر حمایت کی اور متنازع بیانات دیے تھے۔
فرانس میں مساجدکے خلاف کریک ڈاؤن اورتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور بنیاد پرستی پھیلانےکے الزام میں متعدد مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More