سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاست دہشت گردی جاری ہے ۔ تازہ کاررائیوں میں قابض بھارتی افوا ج نے مزید4نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت طاقت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنا غیر قانونی تسلط قائم رکھنے کے لیے فوج اور ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے5 اگست 2019 سے اب تک 621 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو دبا کر ان کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر انسانی واقعات پر عالمی برادری کی توجہ چاہتا ہےکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا ہرممکن کردار ادا کرے۔
سابقہ پوسٹ