لانگ مارچ کل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا، عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز کل کی بجائے پرسوں سے ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کی بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More