لاہور ٹیسٹ، پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں جاری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 163رنز بنا لئے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں ۔

آسٹریلیا کی مجموعی برتری 286رنز ہو چکی ہے ۔

عثمان خواجہ 72اور سٹیو سمتھ ایک رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ڈیوڈ وارنر 51جبکہ لبھوشن 36رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

اس سے قبل تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 391رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان ٹیم 268رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔

تینوں میچوں کی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے 2میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More