مسجد الحرام میں افطار دسترخوان بچھا نے کی دوبارہ سے اجازت دے دی گئی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں افطار دسترخوان بچھا نے کی دوبارہ سے اجازت دے دی ہےجس کے تحت اب جمعرات اور پیر کے دنوں کے علاوہ ایام بیض یعنی پورےچاند کی تین تاریخوں 13،14اور15کودسترخوان بچھائے جا سکیں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کے متعلقہ شعبے کے سربراہ محمد بن مصلح الجابری نے کہا ہے کہ افطار دستر خوان کنگ فہد توسیعی حصے کی زمینی منزل میں بچھائے جائیں گے جبکہ مسعی میں افطار پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر روزہ داروں کو افطار کرانے کے خواہشمندوں کو دو دستر خوان بچھانے کی اجازت ہے۔جبکہ فلاحی اور خیراتی اداروں کو چار دستر خوان بچھانے کی اجازت دی گئی ہے۔تاہم دستر خوان میں افطار کے لیے کھانے پینے کی صرف وہی اشیا پیش کی جائیں گی جن کی اجازت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More