ناسا کی انقلابی نئی خلائی دوربین فرانسیسی گیانا سےخلا میںپہنچا دی گئی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)ناسا کی جدید ترین جیمزویب خلائی دوربین ہفتے کے روز خلا میں بھجوادی گئی ہے۔ اس خلائی دور بین پر 9ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئی ہے جس سے فلکیاتی تحقیق اور کہکشاؤں میں اندر تک جھنکنے میں مدد ملے گی۔


ناسا کی جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ انتہائی طاقتور انفراریڈ دوربین ہے جسےناسانے اگلی دہائی کے پریمیئر اسپیس سائنس آبزرویٹری کے طور پرتیار کیا ہے۔ اس14ہزار پاؤنڈ وزنی خلائی دور بین کو یورپی خلائی ایجنسی کے بلاسٹ آف کے لیے تیار کردہ آریان-5راکٹ کے ذریعےفرانسیسی گیانا میں واقع اڈہ سے لانچ کیا گیاتھا جو 26 منٹ کی پرواز کے بعدمدار میں پہنچا دی گئی
اس کے بعد ویب دوربین کو زمین سے تقریباً 1 ملین میل دور شمسی مدار میں اپنی منزل تک پہنچنے میں ایک مہینہ لگے گا ۔یہ چاند سے تقریباً چار گنا دورہے۔مزید براں جیمز ویب خلائی دوربین کا خاص مداری راستہ اسے زمین کے ساتھ مستقل سیدھ میں رکھے گا کیونکہ سیارہ اور یہ دوربین سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More