لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) معروف امریکی کمپنی ایپل کا نیا تیار کردہ آئی فون 14مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار ہے ۔ آئی فون14میں کی گئی چند تبدیلیوں کے باعث صارفین اس کا انتہائی بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔
امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے نئے آئی فون 14 کو رواں سال متعارف کرانے جارہی ہے۔ایپل نے آئی فون14 میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں “پنچ ہول ڈسپلے” قابل ذکر ہے۔
اس کے علاوہ ایپل کی پروڈکٹس پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق آئی فون 14 میں نوچ کی جگہ صرف فرنٹ کیمرہ ہوگا۔
آئی فون کے پرانے موبائل فونز میں “نوچ سیلفی” کیمرے کے ساتھ چہرے کی شناخت (فیس آئی ڈی) بھی کام کرتی ہے، نئے آئی فون میں نوچ کی جگہ کیمرہ ہوگا اور چہرے کی شناخت کے بجائے فنگر پرنٹ سینسر لگایا جائے گا۔ماہرین کے مطابق اس طرح فائیو جی انٹرنیٹ والے آئی فون 14 سے مزید اچھی سیلفی لی جاسکے گی۔
ستمبر 2022 میں متعارف ہونے والے آئی فون 14 سیریز میں فزیکل سم کارڈ کا سلاٹ ختم کردیا جائے گا اور وہ موبائل فونز صرف ای سم (eSIM)کو سپورٹ کریں گے۔
اس سے قبل ایپل کمپنی ستمبر2018 سے اپنے ماڈل آئی فون(ایکس ایس) کے متعارف کرائے جانے کے بعد اپنے تمام ماڈلز میں ای سِم سپورٹ کا آپشن فرا ہم کررہی تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ صارفین فزیکل نینو سم کارڈ کا آپشن بھی استعمال کر رہے تھے۔