وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے۔مدینہ منورہ کے نائب گورنر شہزاد سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی۔
وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔وہ سعودی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے اور ماحول کے تحفظ سے متعلق سربراہی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے ۔ وزیراعظم ترقی پذیر ممالک میں ماحول کو درپیش چیلنجز پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔