وزیر خارجہ امارات کا پاکستان میں پولیو ویکسی نیشن مہم کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید آلنھیان نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی پولیو ویکسینیشن مہم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متحدہ عرب امارات پاکستان اسسٹنس پروگرام (یو اے ای پی اے پی) کے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ الغفلی اور ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو میں شیخ عبداللہ نے کہاکہ آج ہمارے عزم اور متحدہ عرب امارات کی پولیو ویکسینیشن کی کامیاب مہمات کی بدولت ہم پولیو سے پاک دنیا کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔

پولیو کے سالانہ عالمی دن 24 اکتوبر کے موقع پر ، شیخ عبداللہ نے پولیو مہم کی ٹیم کے اراکین اور ویکسین لینے والے بچوں کو تہنیتی پیغام ارسال کیا۔ اس مہم کے ذریعے 2014 سے ستمبر 2021 تک پاکستان میں 10کروڑ20لاکھ سے زیادہ بچوں کو58کروڑ32لاکھ،40ہزار876 پولیو کی خوراکیں پلائی گئیں۔

شیخ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان میں مہم کے ذریعے حاصل ہونے والی نمایاں کامیابی صدر شیخ خلیفہ بن زاید آلنھیان کی ہدایات ، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آلنھیان کی حمایت کے ساتھ نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیرشیخ منصور بن زاید آلنھیان کی قریبی نکرانی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ آسان مشن نہیں ہے ، بین الاقوامی تعاون کا فروغ اور شراکت داری ان اہم عوامل میں سے ہیں جواس حوالے سے پیش رفت کو برقرار رکھنے میں مدد کریں گے۔

شیخ عبداللہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے انسانی ہمدردی کے ایک اہم کام کی سوچ بیڑا اٹھاتے ہوئے اس کے اہم اقدامات کو اجاگرکیا ہے انہوں نے اماراتی فیلڈ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مہم کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کی۔ اس موقع پر الغفلی نے کہا کہ یہ مہم لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچانے اور ان کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے شیخ محمد بن زاید کے عزم کا اظہار ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More