ٹرکش ائر لائن چار نئی منازل کے لئے پروازیں چلائے گی

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کی قومی پرچم برادرٹرکش ایئر لائنز چار مختلف ممالک میں چار نئی منزلوں کے لیے پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
ٹرکش ائر لائنز کے چیف ایگزیکٹو بلال ایکسی نے گذشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں بتا یا ہے کہ ترکی کی فلیگ شپ ایئرلائن 27 مئی کو شمال مغربی امریکی شہر سیئاٹل اور یکم جون کو جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔
اس کے علاوہ 7 جون کو بخارا اور 11 جون کو مونٹی نیگرو کے جنوب مغربی ساحل پر ٹی واٹ کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔
اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ترکش ایئرلائنز کو 161 ملین ڈالر کا خالص منافع ہوا، جب کہ اس جنوری سے مارچ تک اس کی مجموعی آمدنی 3.1 بلین ڈالر تھی۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایئر لائن کے ذریعے کل 12.7 ملین مسافروں نے اندرون و بیرون ملک سفر کیا۔جبکہ اندرون ملک پروازوں میں 83.6فیصد اور بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کے نشستیں بھر نے کی شرح 68.6فیصد رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More