ٹرکش کارگو جون میں عالمی ائر کارگوآپریٹرز میں چوتھے نمبر پر آ گیا

استنبول (پاک ترک نیوز)
ٹرکش ایئر لائنز کا ایئر کارگو ٹرانسپورٹیشن آپریٹر، ٹرکش کارگو جون کے مہینے میں بین الاقوامی ائر کارگو آپریٹرز میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
کمپنی کے بیان میں جون کے لیے ورلڈ ایئر کارگو ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے ترک کارگو نے کہا ہےکہ پچھلے مہینے میں ا س کا مارکیٹ شیئر 4.8 فیصد رہاہے۔ جب کہ مجموعی طور پر ایئر فریٹر مارکیٹ 6.9 فیصد سکڑ گئی ہے۔
ترکش ایئرلائنز کے بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن احمد بولات نے کہا ہے کہ ترک کارگو کی طرف سے حاصل کی گئی یہ کامیابی ترکی کو دنیا میں ایئر کارگو انڈسٹری کامرکز بنانے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔بولات نے 2025 میں 3.5 بلین ڈالر کی آمدنی اور 2 بلین ڈالر کے لاجسٹکس ایکو سسٹم کے ساتھ 2025 میں دنیا کی اوپر کی تین ایئر کارگو برانڈز میں سے ایک بننے کے فریٹر کے ہدف کو دہرایا۔
بیان کے مطابق، ترکی کا کارگو دنیا میںہر پانچ میں سے ایک کارگو لے جانے میں کامیاب رہا ہے۔ ترکش ائرلائنز کے 383 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ جن میں سے 20 وقف مال بردار طیارے ہیں۔ ترکی کا کارگو 340 سے زیادہ منزلوں تک پہنچتا ہےجن میں 100 براہ راست کارگو کے مقامات شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More