پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے زیرِ انتظام پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ شرکاء میں اراکین اسمبلی ،بیورو کریٹس، ماہرین تعلیم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شریک ہیں۔
ورکشاپ کے شرکاء کو میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز اور بلیو اکانومی کے فروغ سے متعلق پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔
نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی چلینجز اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔
میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے بحری امن و استحکام اور ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More